پولیس کا لاہور میں سرچ آپریشن، 5مشتبہ افراد گرفتار

 
0
324

 

لاہور اگست20(ٹی این ایس)پولیس نے لاہور میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5مشتبہ افرادکو گرفتارکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون ڈویژن میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں رہائش پذیر افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی ۔دوران آپریشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شناخت ظاہر نہ ہونے کی بنا پر 5مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو تحقیقات کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا ہے ۔