اسلام آباد(ٹی این ایس) حکومت سازی:ن لیگ اور پی پی کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام،ایک اور اجلاس طلب

 
0
55

 اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک تفصیلی اجلاس ہوا جس میں دونوں اطراف کی جانب سے دی گئی تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور معاملات پر کافی پیش رفت ہوئی۔ دونوں فریقین نے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید سفارشات کے لئے بروز پیر دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ ایک مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی جبکہ پیپلز پارٹی کا وفد سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثنا اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سیہڑ پر مشتمل تھا۔