راولپنڈی(ٹی این ایس) تھانہ روات کے علاقہ میں دو افراد کے قتل پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر کو فوری موقعہ پر پہنچنے اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

 
0
47

تھانہ روات کے علاقہ میں دو افراد کے قتل پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر کو فوری موقعہ پر پہنچنے اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ میں دو افراد کے قتل پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری موقعہ پر پہنچنے اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،مقتولین کی شناخت محمد بلال اور محمد سراج کے نام سے ہوئی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،ایس پی محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا