اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) نگران وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کو مکمل ڈویژن کا درجہ دیدیا ،کیبنٹ سیکرٹریٹ کے تحت کام کریگا

 
0
123

نگران وزیراعظم نے سویلین ایجنسی انٹیلی جنس بیورو کے سٹیٹس میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔ آئی بی کو بیورو سے تبدیل کرکے ڈویژن کا سٹیٹس دیدیا گیا،ڈی جی آئی بی فواد اسد اللہ کی خصوصی کاوش کے باعث سٹیٹس تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی

وزیراعظم کی منظوری کے بعد انٹیلی جنس بیورو ڈویژن میں تبدیل کردیا گیا، انتظامی اور مالی معاملات بہتر بنانے کیلئے فیصلہ کیا گیا ۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے احکامات جاری کردیئے۔ ڈی جی آئی بی ڈویژن کے ایکس آفیشو سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے، سٹیٹس تبدیل کرنے کے احکامات کا فوری طور پر نافذ کیا گیا ہے