پختون عوام نے بلاول کو مسترد کردیا ، پی ٹی آئی

 
0
338

 اسلام آباد 20اگست (ٹی این ایس):بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے،پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ پختون عوام نے بلاول کو مسترد کردیا ہے۔

نعیم الحق نے کہاکہ کل خیبرپختونخوا کےنوجوانوں نے بلاول کوبتادیا کہ آپ غلط دروازے پردستک دے رہے ہیں ،چیئرمین پی پی کے سامنے نوجوانوں نے’آئی آئی پی ٹی آئی‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ قوم کرپشن، اقرباء پروری اورموروثیت کوکسی طور قبول کرنے کوتیارنہیں ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول کی صورت میں نئی بوتل میں پرانا مشروب بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے، پختونخوا حکومت کی مکمل آزادی کےباوجودپختون عوام نے بلاول کو مسترد کیا، بلاول سندھ کے لوگوں کی زندگیوں سے عذاب کم کریں۔