اسلام آباد(ٹی این ایس) : پارک میں بچی سے زیادتی کےملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

 
0
20

اسلام آباد کے پارک میں بچی سے زیادتی کے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم ساجد حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ساجد حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر14 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساجد حسن کو 3 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعہ کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔