محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور وپنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھکر 18، جھنگ 13، فیصل آباد 12، حافظ آباد، جوہرآباد اور سرگودھا 04، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ٹی ٹی سنگھ 03، لاہور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، بہاولنگر، خانیوال، کوٹ ادو 02، ملتان ایئرپورٹ، قصور، نور پور تھل اور ساہیوال میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔