شہریوں کو تمام سہولیات کی فوری فراہمی،سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے ون ونڈو کی تعمیر و مرمت کا کام چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر مکمل کر لیا گیا۔
سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن کے اوقات کار صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کردئیے گئے ہیں۔
ون ونڈو سی ڈی اے پر شہریوں کی سہولیات کے قائم تمام ڈیسکس کی تعداد بڑھا دی گئی ۔
سی ڈی اے ون ونڈو پر شہریوں کی سہولت کے لئے خصوصی طور پر معلوماتی کاؤنٹرز قائم کیے گئے
سی ڈی اے کے تمام ریکارڈ کی ڈیجٹلائزئشن کا عمل شروع کردیا گیا ۔
سی ڈی اے کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کے کاؤنٹرز ون ونڈو پر قائم کئے گئے ہیں۔