سری لنکا سیریز کے شیڈول کا اعلان ، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد 28اور 29اکتوبر کر لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے

 
0
392

لاہور  اگست 22 (ٹی این ایس)    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کیلیے مجوزہ شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پہلا ٹیسٹ ڈے نائٹ جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز کی سیریز میں 13، 16، 18، 20 اور 23 اکتوبر کو مقابلے ہوں گے۔

 26 مئی کو دبئی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا جب کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد 28اور 29 اکتوبر کر لاہور میں مختصر فارمیٹ کے میچز کا انعقاد ہو گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اعلان کر چکے ہیں کہ آئندہ ماہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ کے بعد سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے لاہور آئے گی جب کہ اس کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آ کرٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔