اسلام آباد(ٹی این ایس) حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

 
0
417

حکومتی اور اتحادی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کے فیصلوں پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہماری دانشمندی کو ہماری کمزوری سمجھا گیا ،

انہوں نے ہمیں کمزور سمجھا اور گالی دینے کا کلچر پھیلایا گیا،

کہا گیا میں وہ ہوں جس کے کارکنان اپنے باپ کی نہیں سنتے،

اسلامی ٹچ دو اور اسلام کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرو،

یہ وہ روش ہے جو کئی سالوں سے رواں دواں ہیں،

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں سے آج تک ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کو پروان چڑھایا جارہا ہے،

جب فلسطین پر حملے ہورہے ہیں تو انکے رہنما اسرائیلی بزنس مین کے ساتھ کھانے کیوں کھا رہے تھے،

انہوں نے کہا کہ اب نو مور، بہت ہوگیا اس ملک کے ساتھ کھلواڑ،

اگر ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر لیکر چلنا ہے تو پاکستان اور پی ٹی آئی ملکر نہیں چل سکتے یہ واضح ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بتایا جارہا ہے کہ ان ٹچ ایبل ہیں،

ہمارے قائد نے ہماری تربیت دی ہے کہ سیاسی مخالفین کو بھی صاحب کہہ کر بلانا،

تنقید برائے اصلاح ہمارے سیاسی لیڈر کی تربیت تھی،

پہلی صف کو جیلوں میں ڈالا گیا تو اف تک نہیں کی

بانی پی ٹی آئی بدترین لیڈر ہے اس نے بہن بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی روایات ڈالیں ہیں،

انتقام کی آگ کو بجھانے کے لئے انہوں نے یہ روایات ڈالیں ہیں،

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان میں کہا ہم میثاق معیشت کرنے کو تیار کریں،

ہم نے کہا کہ ہم میثاق معیشت کرنے کو تیار ہیں یہ ہماری تربیت تھی،

ہم سیاسی مخالف کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں،

ایک سیاسی جماعت نے تربیت دی تھی کہ کسی کی خوشی غمی کوئی نہیں جائے گا،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آپ جلاو گھیراؤ سے قبل طالبان کو واپس لا چکے تھے،

ایک طرف آپ دہشتگردوں کو لاکر یہاں پناہ دے رہے تھے دوسری جانب آپ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس پر۔حملہ آور تھے

آپکو کس نے اختیار دیا تھا کہ طالبان کو لاکر یہاں سیٹلڈ علاقوں میں لاکر آباد کریں

آپ نے قومی ایکشن پلان کو روک دیا۔
حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔