اسلام آباد(ٹی این ایس) اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا مسئلہ حل نا ہوسکا ، پرتگال ایمبسی کا واضح اعلان

 
0
82

اوسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا مسئلہ تاحال حل نا ہوسکا ،، پرتگال میں پاکستانی سفارتخانے کی آفیشل پیج پر پندرہ جولائی کو ایک نوٹس آویزاں کیا گیا جس کے مطابق کہ پرتگال میں پاکستانی سفارتخانہ لزبن میں پاسپورٹ بنوانے کی سروس تکنیکی خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہو چکی ہے ، یاد رہے کہ گزشتہ روز سب نیوز نے بیرون ممالک میں پاسپورٹ افیسران و ملازمین کے تعیناتی کا معاملہ اٹھایا تھا ،، یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ یورپ کے معتدد ممالک میں بھی پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول خاصا مشکل ہے ،، وزیرداخلہ اس حوالے سے واضح ہدایات دے چکے تاہم ایمگریشن و پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اس پر کوئی واضح عملدرآمدنہیںکیاجاسکا۔