کلثوم نواز کو بلڈکینسر کی تشخیص کی خبر غلط نکلی

 
0
409

لاہور اگست23(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو بلڈکینسر کی تشخیص کی  خبر  غلط نکلی ۔شریف خاندان کے ذرائع اور رانا ثناءاللہ نے بھی بلڈکینسر کی تشخیص کی تردید کردی اور بتایا ہے کہ کلثوم نواز کو گلے میں تکلیف تھی جس کا علاج ہورہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نے دعویٰ کیا ہے کہ کلثوم نواز کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز نے بلڈ کینسر کی تصدیق کر دی، جس کے بعد بیگم کلثوم نوازکومزیدعلاج کیلئے کینسرسپیشلسٹ کے پاس ریفرکردیا گیااور ان کی کیمو تھراپی سمیت دیگر ٹریٹمنٹ اگلے ہفتے شروع ہوجائیں گے۔یہ بھی دعویٰ کیا گیاکہ کلثوم نواز کا بلڈ کینسر ابتدائی سٹیج پر ہے اور قابل علاج ہے تاہم نجی ٹی وی چینل کے اس دعوے کی شریف فیملی کے ذرائع نے تردید کردی۔

لیگی ذرائع کاکہناتھاکہ ڈاکٹرز کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، بلڈ کینسر کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، یہ محض افوا ہ ہے ۔ بعدازاں رانا ثناءاللہ نے بھی بلڈ کینسر کی خبروں کی تردید کردی اور بتایاکہ کلثوم نواز کوگلے کی تکلیف ہے جس کا علاج ہورہاہے۔ادھر مریم نوا ز نے بھی ٹوئیٹر پر بلڈ کینسر کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میری والدہ کی گردن کی بائیں جانب کینسر کی تشخٰیص ہوئی ہے اور فوری طور پر لیمفوما کا علاج معالجہ شروع کردیا گیا‘۔