راولپنڈی,گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28روڈ ٹریفک حادثات میں 31افرادزخمی

 
0
392

راولپنڈی اگست23(ٹی این ایس) ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے حادثات کی تفصیلات شائع کر دیں  جس کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر28روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں31افرادزخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں 05افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں19ڈرائیورز،04مسافراور08پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں29مرداور 02عورتیں شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں01افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم،21افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان،05افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیان اور04افراد کی اوسط عمر 60سال سے ذیادہ ہے۔