چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کامارگلہ ہلز میں بچوں کے ہمراہ شجرکاری مہم کے حوالے سے ٹریل فائیو کا دورہ ،چیئرمین سی ڈی اے نے بچوں کے ساتھ درخت لگائے اور انکے ساتھ تصاویر بھی بنائیں ۔
اس موقع پر بچوں کے اندر شجرکاری کے حوالے سے آگہی بھی پیدا کی گئی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے شجرکاری مہم میں بچوں کو اپنے اور اپنے فیملی کے لیے درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ سی ڈی اے مارگلہ ٹریلز میں آنے والوں کو پودے اور پلانٹیشن سیڈبال فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اس مہم کا حصہ بن سکیں اور درخت لگانے کے بعد سیلفی ویب سائٹ پر لازمی اپلوڈ کریں۔
چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ٹریل فائیو میں آنے والے تمام افراد سے اس مہم کا حصہ بننے کے لیے اور لگائے گئے درختوں کی خود ٹریکنگ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے اس حوالے سے کارپوریٹ سیکٹر ، سول سوسائٹی سمیت تمام افراد اپنا کردار ادا کریں اس دورہ میں چیئرمین کے ساتھ انوائرمنٹ، فارسٹرز اور سی ڈی اے کا عملہ بھی موجود اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب نے عزم کا اظہار کیا۔