راولپنڈی(مظہر شاہ )ایس ایچ او تھانہ صدر واہ محسن شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث یاسر گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، چوری شدہ 04 موٹر سائیکل،مسروقہ رقم 95 ہزار روپے اور چھینے گئے 04 موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق حال ھی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او صدر واہ نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں میں ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث یاسر گینگ کے سرغنہ کو02 ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ یاسر، ارشاد اور ارشد خان شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 04 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 95 ہزار روپے اور چھینے گئے 04 موبائل فون برآمد ہوئے، ملزمان سنیچنگ اور موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے صدرواہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔