پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کا معاملہ ،پی ٹی آئی کو 22 اگست کی اجازت دے دی گئی،ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو آگاہ کردیا،
تفصیلات کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما عامرمغل کی درخواست پر سماعت کی،
پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین،سٹیٹ کونسل عبدالرحمن اور دیگر عدالت پیش ہوئے ۔
سٹیٹ کونسل نے بتایا کہ انتطامیہ کی جانب سے 22 اگست کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے،
پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں 22 اگست ہی منظور ہے جلسہ کی تیاری کیلئے بھی وقت چاہیے ہوتاہے،ہمیں ترنول پر جلسہ کا اعتراض ہے اور جگہ تبدیلی کیلئے درخواست بھی دی،13 اگست کو ایف نائن پارک یا کشمیر ہائی وے پر جلسے کی درخواست دی تھی،
ہم جلسہ 22 اگست کو ہی کر لیں گے لیکن مقام تبدیل کر دیا جائے، ترنول کی بجائے ایف نائن پارک یا کشمیر ہائی وے پر جلسے کی اجازت دی جائے،
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
عدالت نے درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتہ کیلئے ملتوی کردی۔












