وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ آزادی پر عوام کیلئے بڑا تحفہ ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی ،پٹرول کی قیمت 8 روپے 47پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ۔
کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43پیسے سے کم ہو کر 260 روپے 96پیسے ہو گئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77پیسے سے کم ہو کر 266 روپے 7پیسے فی لیٹر ہوگئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔