ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ،فاف ڈوپلیسی کپتان مقرر

 
0
738

لاہور اگست24(ٹی این ایس) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے  ستمبر کے دوسرے ہفتے میں   پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کپتان کا فیصلہ کرد یا ہے جارح مزاج  جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کے کپتان فاف ڈیو پلیسی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے زمبابوے کے علاوہ کسی بھی ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ، ورلڈ الیون میں شامل ہیں

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ سات ممالک کے کھلاڑی ورلڈ الیون میں شامل ہیں،ورلڈ الیون ٹیم میں جنوبی ٹیم میں جنوبی افریقا کے 5،ویسٹ انڈیز کے 2اور آسٹریلیا کے 3کھلاڑی شامل ہیں آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم ستمبر کے پہلے ہفتے میں دورہ کرے گے ، میرا اگلا ہدف کراچی میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کرانا ہے پی ایس ایل کے میچز کراچی میں کرائیں گے۔جمعرات کو نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سات ممالک کے کھلاڑی ورلڈ الیون میں شامل ہیں ۔

ورلڈ الیون کی ٹیم میں جنوبی افریقہ کے 5ویسٹ انڈیز کے 2اورآسٹریلیا کے تین کھلاڑی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی ورلڈ الیون کے کپتان ہونگے۔ ورلڈ الیون میں ہاشم آملہ ،سیموئل ، جارج بیلی،پال کولنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گرانٹ ایلیٹ ،تمیم اقبال ،ڈیوڈ ملر ،مورنے مورکل، بین کٹنگ ، پریرا،عمران طاہر ،ڈیرن سیمی بھی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہونگے۔ اینڈی فلاور ورلڈ الیون کے کوچ ہونگے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم ستبمر کے پہلے ہفتے میں آئے گی۔ شاہد آفریدی نے فیئرویل کے لیے خود انکار کیا۔ جائلز کلارک نے ورلڈ الیون کے میچز ممکن بنانے میں مدد کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرا اگلا ہدف اب کراچی میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں کرائیں گے۔پی ایس ایل کے میچز سے کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔

یاد رہے کہ چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی  گذشتہ دنوں اس ضمن میں  وفاقی وزیر داخلہ چوهدری احسن اقبال سے اسلام آباد میں   سے ملاقات بھی کی تھی ملاقات میں  مہمان ٹیموں کو وی آئی پی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی جا چکی ہے ،جس پر  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو مطلع کر دیا گیا ہےکہ  آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے ہر پلیئر کو صدراتی سطح کی سیکورٹی فراہم جاۓ گئ جس میں پاک فوج کی خصوصی خدمات لی جا رہی ھیں ،رینجرز کے دستے بھی تعینات ہونگے۔