رینجرزسندھ نے ایم کیو ایم لندن کی طرف سے مردہ ظاہر کئے گئےاسکےکارکن کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

 
0
343

 کراچی : اگست24 (ٹی این ایس) رینجرزسندھ نےایم کیو ایم لندن کے اس کارکن کو  میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے جسکو زیر حراست ہلاک کئے جانے کے بارے میں ایم کیو ایم لندن نے 7 اگست کو  خبر شائع کراکے اسکے قل کا بھی اہتمام کیا تھا۔

رینجرز نےمحمد یوسف عرف ٹھیلے والے نامی اس کارکن کومیڈیاکے سامنے پیش کرکے متحدہ کے ڈرامے کو بے نقاب کردیا۔

 اس موقع پرترجمان رینجرزسندھ میجرقمبررضا نے واضح کیاہے کہ متحدہ لندن کی قیادت گمراہ کن پروپیگنڈاکررہی ہے،زندہ کارکن کوہلاک ظاہرکیاگیا۔ یوسف عرف ٹھیلے والے  نے یہ اعتراف  کرتے ہوئے کہ وہ ایم کیوایم لندن کاکارندہ ہے ساری کہانی بتائی کہ وہ

گلشن بہارکی کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرتا تھا۔27جولائی کوسیکیورٹی اہلکاروں نےاسکی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتووہ کرفرارہوگیا۔اس نے بتایا کہ وہ میرپوخاص میں اپنے دوست کے گھرمیں روپوش ہوگیا۔تاہم وہ بھی  تنگ آگئے کہ  پناہ دینے پر پکڑے نہ جائیں۔محمد یوسف نے کہا کہ 7اگست کومتحدہ لندن کے رہنماء ندیم نصرت کیے حوالے سےخبرپڑھی کہ یوسف عرف ٹھیلے والے کوہلاک کردیاگیاہے جسکی متحدہ لندن نے قل خوانی بھی کروایا۔ محمد یوسف عرف ٹھیلے  والے نے کہا کہ صورتحال سے تنگ آکراس نے خود کوقانون نافذکرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اس موقع پرترجمان رینجرزسندھ میجرقمبررضانے بتایاکہ متحدہ لندن کے زیادہ تردہشتگردبیرون ملک فرارہوچکے ہیں۔اور اس کی قیادت گمراہ کن پروپیگنڈاکررہی ہے۔ایک زندہ کارکن کوہلاک ظاہرکردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ رینجرزسندھ امن وامان کی فضا برقراررکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔