راولپنڈی
پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے راولپنڈی میں جلسے کے بجائے احتجاج کی کال کے بعد جڑواں شہروں کے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ پر جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر سڑک بند کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی طرف جانے والی ایکسپریس وے پر بھی مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔ روات ٹی چوک، کھنہ پل، فیض آباد اور راولپنڈی میں لیاقت باغ کے اطراف کے علاقے گزشتہ رات سے بند ہیں۔ انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا ہے اور کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ اس صورتِ حال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔ کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے آنسو گیس کے شیلز سے لیس پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں


















