راولپنڈی ( )ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ملزم زبیر نے 15 پر کال کی کہ دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر ائیرپورٹ پولیس فوری موقع پر پہنچی، تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا، ملزم وسیم نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی کے اس کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے،کلر سیداں پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر کسی قسم کی چوری کامعاملہ نہ پایا گیا، پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزمان زبیر اور وسیم کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔