واشنگٹن میں برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ہم نے بین الاقوام مالیاتی فنڈ کو باضابطہ رسمی درخواست دے دی ہے۔وفاقی وزیرِخزانہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے موسمِ خزاں کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکی دارالحکومت میں ہیں۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے گزشتہ ماہ پاکستان کے لیے خصوصی بیل آٹ پیکیج کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی ٹرسٹ کے ذریعے مزید فنڈنگ کی بھی گنجائش ہے یعنی پاکستان چاہے تو باضابطہ درخواست دائر کرکے عالمی ادارے سے فنڈنگ مانگ سکتا ہے۔پاکستان اس وقت ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے مجوزہ پانڈا بونڈز کی ترویج کے لیے قرضے کے حصول کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے۔ پانڈا بونڈز کا ابتدائی اشو 20 سے 25 کروڑ ڈالر کا ہوگا۔