کراچی،سی ٹی دی کی بڑی کاروائی ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

 
0
338

کراچی: اگست 26(ٹی این ایس )  کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں سی ٹی ڈی  کی بڑی کاروائی ،ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرعرفان عرف ماما کو گرفتارکر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ڈیفنس خیابان شجاعت میں کار پر فائرنگ میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ،اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھاجبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے 10 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق ٹارگٹ کلر کی موجود گی کی اطلاع پر قصبہ کالونی میں کارروائی کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ٹارگٹ کلرعمران عرف ماما کو گرفتار کرلیا گیا۔

عمر شاہد کے مطابق ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر قصبہ کالونی سے ہی کلاشنکوف، ریپیٹر اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ڈیفنس خیابان شجاعت میں خیابان شمشیر کے سگنل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں موجود خاتون اور مرد زخمی ہوگئے۔زخمی خاتون کی شناخت ڈاکٹر عالیہ اور مرد کی عبدالستار کے نام سے ہوئی تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

طبی امداد کے بعد خاتون ڈاکٹر کو گھر بھیج دیا گیاہے ۔پولیس کا کہنا ہے ملزم ڈکیت تھا یا قتل کی نیت سے آیا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ادھر شارع نورجہاں پولیس نے اسٹریٹ کرمنل سکندر کو گرفتار کرکے 2موبائل فون اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔جوہر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل لئیق کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی۔اورنگی،مومن آباد میں مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتارہوئے جن میں اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ملزمان نی2 شہریوں سے لوٹ مار کی تھی جن سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینی ہوئی رقم برآمد ہوئی ۔