ایبٹ آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی جانب سے ٹرانسفر ہونیوالے ڈی آئی جی طاہر ایوب خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

 
0
30

( رپورٹ ملک رضوان چوہان )

ایبٹ آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی طاہر ایوب خان کے ہزارہ پولیس و عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ناصر محمود ستی ہزارہ کے پولیس افسران اور جوان محنت و لگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہیں مجھے بہترین ٹیم ملی، طاہر ایوب خان
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی کی جانب سے ٹرانسفر ہونیوالے ڈی آئی جی طاہر ایوب خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب پولیس کلب ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی جس میں سابقہ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انکے علاوہ ہزارہ ریجن کے پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی تقریب کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی طاہر ایوب خان کے ہزارہ پولیس اور ہزارہ کی عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی آئی جی طاہر ایوب خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ بھر کے تمام پولیس افسران اور جوان محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہیں مجھے بہت ہی بہترین ٹیم ملی جس کی بدولت تمام چیلنجز کو آسانی سے نمٹایا۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ہزارہ پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کو پولیس شیلڈ دی اور دیگر تمام پولیس و ضلعی افسران نے تحائف اور شیلڈ پیش کی۔