ایبٹ آباد (ٹی این ایس) پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایم ٹی او پولیس لائینز وسیم اقبال کی نماز جنازہ پولیس لائن گراونڈ میں ادا کر دی گئی ،
نماز جنازہ میں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP، سمیت دیگر اعلی پولیس افسران ،عوام الناس کی کثیر تعدادمیں شرکت ، ڈی پی او ایبٹ آباد نے فوت ہونے والے پولیس آفیسر کے ورثاء سے ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ، بعد از نماز جنازہ میت کو آبائی گاوں مورکلاں روانہ کر دیا گیا جہاں آج شام 05:00 بجے نماز جنازہ ادا کیا جائے گا، وسیم اقبال آج صبح دل کے دورے کی وجہ سے وفات پا گئےتھے