ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور فرحان خان کا یتیم خانے کا دورہ ۔
یتیم خانے کی انتظامیہ اور بچوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انچارج ٹریفک ہری پور الیاس فرید بھی ہمراہ تھے ۔
ڈی پی او ہری پور یتیم بچوں کے ساتھ گل مل گئے اور ان سے روز مرہ کے معاملات سے متعلق بھی دریافت کیا ۔ بچوں کے ساتھ کھانا کھایا ۔ اس موقع پر انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انکے ساتھ شفقت سے پیش آنا اور انکی کفالت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے اللّٰہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور دلوں کو اطمینان ملتا ہے۔