اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکو مسترد کردیا

 
0
20

اسلام آباد (ٹی این ایس) تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکومسترد کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعظم شہبازشریف کے بیان پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم نے اسیران کی رہائی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیا۔بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم کی باتیں غیرمتعلقہ ہیں۔