اسلام آباد۔1فروری (ٹی این ایس):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یورپ سے درآمد شدہ جدید مشینری اور معیاری آلات سے لیس پہلے جدید آن ایستھیٹک سکن کلینک کا افتتاح کردیا گیا۔ ماہر ڈرما ٹالوجسٹ ڈکٹر انزلہ اور تجربہ کار استھیٹک سپیشلسٹ و سابق رکن پنجاب اسمبلی مہناز سعید نے جدید کلینک کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے مستقبل قریب میں اسے جدید تربیتی مرکز میں ڈھالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو ایف الیون تھری میں اس شعبہ سے وابستہ ماہرین، سیاسی و سماجی شخصیات کی موجودگی میں اس جدید کلینک کا افتتاح کیا گیا جو ماہرین کو جلدی امراض کے ساتھ ساتھ جلد کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافے کے لئے اپنی گراں قدر خدمات فراہم کرے گا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد افضل بٹ اس تقریب کے مہمان اعزاز
انہوں نے شہناز سعید کو جدید کلینک کے قیام پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس جدید کلینک کےقیام سے خواتین کو بیرون ملک علاج کے لئے جانے کے بجائے پاکستان میں ہی یہ سہولت میسر آگئی ہے جس سے زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کلینک میں جدید مشینری کے ذریعے یورپ جیسے مہنگے علاج کی سہولت کم نرخوں پر پاکستان میں میسر آگئی ہے۔
تجربہ کار استھیٹک سپیشلسٹ و سابق رکن پنجاب اسمبلی محترمہ مہناز سعید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے نئے جدید کلینک کا مختصر تعارف کرایا اور کہا کہ صحتمند اور خوبصورت جلد قدرت کا ایک تحفہ ہے، خوبصورت دکھائی دینا صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مردوں کی بھی خواہش اور ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے معیاری آلات ، مشینری اور تجربہ کار عملہ اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہر ڈرما ٹالوجسٹ ڈکٹر انزلہ جیسی قابل ڈاکٹر اور جدید مشینری کی موجود گی میں یہ کلینک اب ایسے افراد کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس جدید کلینک کے قیام سے اپنے کاروبار کی خواہش مند اور نئی ابھرتی ڈرماٹالوجسٹس کو بھی فائدہ ہو گا جو ماہر ڈرماٹالوجسٹس سے تربیت حاسل کر سکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کلینک کا قیام ایک شروعات ہے بہت جلد ایک تربیتی مرکز کا بھی آغاز کریں گے۔
اس موقع پر ماہر ڈرما ٹالوجسٹ ڈکٹر انزلہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جلدی امراض کے علاج اورمعیاری سہولیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ مہناز سعید یورپ سے معیاری مشینری اور آلات پاکستان لائی ہیں اور انہوں نے یورپ کی طرز پر پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات کا آغاز کیا ہے۔