اسلام آباد (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چئیرمین ایوارڈزکمیٹی سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیرسیدسہیل بخاری کی ناسازی طبیعت کی وجہ سے صوفی رنگ کی تقریب جو کہ 19 ، فروری 2025ء کو منعقد کی جارھی تھی ملتوی کر دی گئی ہے – اسی طرح ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی سالانہ تقریبات جوکہ لاہور اور اسلام آباد میں منعقد کی جارہی تھی وہ بھی ملتوی کر دی گئی ہیں – اب یہ تقریبات عیدالفطر کے بعد منعقد کی جائے گی – پیرسیدسہیل بخاری گزشتہ 4 سال سے برڈ الرجی کی وجہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہے اور گزشتہ ایک ہفتہ سے انکے معالج معروف پلمونوجسٹ ڈاکٹر معاذ سہیل رانا کی ہدایت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر صبح و شام سٹیرائیڈ کے انجکشن اور ڈرپ لگائے جارہے ہیں – انکی صاحبزادی ڈاکٹر وسرجن سیدہ حورالعین بخاری اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے اسلام آباد سے لاہور آگئی ہیں اور اپنی زیر نگرانی معالج کی ہدایت کے مطابق گھر میں تمام سہولیات کے ساتھ علاج جاری ہے – پیرسیدسہیل بخاری کے صاحبزادے پیرسید نہال شاہ بخاری نے بتایا ہے کہ بابا جان کو سانس کے ساتھ ساتھ کڈنی انفیکشن ہو گیا ہے – انہوں نے کہا کہ ہمارے والد گرامی نے 4 ، دہائیوں تک ہر شعبہ زندگی کے افراد اور شخصیات کی پذیرائی کی ہے اور کر رہے ہیں – ہمیں دوسرے لوگوں کی طرح رونا نہیں آتا ھم نجیب الطرفین سادات ہیں – دوست احباب سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست ہے –