لاہور (ٹی این ایس) پنجاب پولیس سرگودھا کی بڑی کارروائی: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایس ایچ او غازی انسپکٹر شاہد اقبال نے کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 01 من آئس برآمد کر کے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی!!
اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خشک میوہ جات فروخت کرنے کی آڑ میں اسمگل کی جانے والی آئس کو برآمد کر لیا۔ ملزمان نے 09 گٹووں میں مہارت سے آئس چھپا رکھی تھی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ پنجاب پولیس کی عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ منشیات فروشی کی سرگرمیوں کی نشاندہی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔