کیلیفورنیا (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانجوز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل کمیٹی یو ایس اے کے کوآرڈینیٹر برائے ریاست ایریزونا محمد عارف سے ملاقات کی ۔
سابق صدر عارف علوی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تقریب میں عارف علوی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہال قیدی نمبر 804 کے نعروں سے گونج اٹھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ بات چیت کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے تمام معاملات جمہوری انداز اور مذاکرات سے ہی حل ہونے چاہئیں ۔
سابق صدر عارف علوی نے پاکستانیوں کی امریکی سیاست میں دلچسپی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بیک گراؤنڈ سے بالاتر ہوکر امریکہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے محمد عارف کی امریکہ میں سیاسی کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ محمد عارف جیسے لوگ پاکستان کا اثاثہ ہیں جو امریکی سیاست میں پاکستان کا نام زندہ رکھے ہوئے ہیں ،، محمد عارف کو انکی سیاسی کوششوں پر حال میں بیٹھے لوگوں نے خوب سراہا