اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
دونوں درخواستیں 28 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں اور جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عمران خان اور شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔