فتج جنگ (ٹی این ایس)(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پرائس مجسٹریٹ حضرو چوہدری شفقت محمود نے حضرو سٹی و گردونواح میں پرائس انسپکشن کرتے ہوئے اشیاءخردونوش مہنگے داموں بیچنے والوں اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں پر ایک لاکھ دس ہزار جرمانے عائد کیے،اور تمام دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی شخص سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر اشیاءفروخت کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اس موقع پر مزید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آرہاہے اس مہینے مین عوام کو ریلیف ملنا چائیے ناکہ دوکاندار خودساختہ مہنگائی کردیں،عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی