(ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ)
اسلام آباد (ٹی این ایس) غیر قانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کردیا گیا جو آج وطن واپس پہنچ گے۔ جہاں پر انکو ایف آئی اے نے دھر لیا۔
دیگر ممالک میں غیر قانونی طور پر مقیم 106 پاکستانی تارکین وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچ گئے پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دی ہے۔ 106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے ، ان غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے لیے پاکستانی سفارتی مشنز نے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ خصوصی طیارہ جرمنی سے سائپرس اور پھر سائپرس سے اسلام آباد پہنچ گیا، طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ تھا