وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کا روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار

 
0
532

اسلام آباد ستمبر 9(ٹی این ایس) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کی حکومت ان واقعات کی تحقیقات کرے اور ملوث عناصر کا کڑا احتساب کرتے ہوئے مظالم کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ اقوام متحدہ اور یو این ایچ سی آر پسے ہوئے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی مجرمانہ نسل کشی روکنے کیلئے میانمار کی حکومت پر زور ڈالے اور اس بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے۔