اسلام آباد (ٹی این ایس)(مظہر شاہ )ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی محمد یوسف کی ہمراہ ٹیم دبنگ کاروائی
دوران ناکہ بندی پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ڈکیت گینگ کے 02 ملزمان گرفتار ۔ ملزمان جڑواں شہروں میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف۔ ملزمان کے قبضے سے 02 پسٹل بمہ روند شہریوں سے چھینے گئے 14 موبائل چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق چند روز قبل 3/4/025 کو ایس ایچ او محمد یوسف ہمراہ ندیم مغل سب انسپکٹر ۔ بشیر احمد اے ایس آئی ۔ انجم نثار H.C .قدیر احمد H.C سمیت دیگر پولیس ٹیم کے دوران ناکہ بندی مشکوک دو موٹرسائیکلوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس ملازم صداقت حسین کو سینے پر گولی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رھا فائرنگ سے ایک ملزم بھی زخمی هو گیا پولیس ٹیم نے 02 ملزمان زیارت عرف طیب اور حمزہ کو گرفتار کرلیا ملزمان نے دوران تفتیش جڑواں شہروں تھانہ سنبل تھانہ واہ صدر سمیت دیگر میں ڈکیتیوں چوروں کا انکشاف کیا کے قبضے سے 14 موبائل 02 پسٹل بمہ روند وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل جو تھانہ واہ صدر کی حدود سے چوری شدہ تھا برآمد کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ھے پولیس ٹیم موقع سے فرار ہونے والے 02 ملزمان کی تلاش میں ھے جو ایس ایچ او محمد یوسف کے مطابق جلد ھی گرفتار هو جائیں گے ۔
ڈی آئی جی آپریشنز سمیت ایس ایس پی اسلام آباد کی ڈی ایس پی سہیل اعوان سمیت ایس ایچ او شمس کالونی اور پولیس ٹیم کو شاباش