فیصل آباد (ٹی این ایس) سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد(سجاف) کے اقبال سٹیڈیم میں منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر ملک جمیل سراج کو صدر جبکہ ارسلان درانی کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ جنرل ہاؤس میں موجود بڑی تعداد میں سجاف ممبران نے محمد نسیم شاہ کو سینئرنائب صدر، ردا سندھو اور طاہر شہزاد کو نائب صدور منتخب کیا۔ سید صداقت علی شاہ اور شہروز عباد جوائنٹ سیکرٹری جبکہ میاں عمران حمید فنانس سیکرٹری اور عبدالماجد سیکرٹری اطلاعات ونشریات ہوں گے۔ قبل ازیں جنرل ہاؤس کی صدارت چیئرمین ایڈ ہاک کمیٹی ملک جمیل سراج نے کی۔ اس موقع پر ایڈ ہاک کمیٹی کے دیگر ارکان محمد نسیم شاہ اور شہروز عباد بھی موجود تھے۔نومنتخب صدر ملک جمیل سراج نے محمد خلیل بزمی، دلبر خان خٹک، محمد حمزہ، ڈاکٹر محمد حسین کو ممبران ایگزیکٹو باڈی نامزد کیا جبکہ باقی ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب جلد کرکے 9رکنی ایگزیکٹو کمیٹی مکمل کردی جائیگی۔ جنرل ہاؤس کے شرکاء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملک جمیل سراج ،ارسلان درانی ، محمد نسیم شاہ،شہروز عباد اور دیگر عہدیداران نے کھیلوں اور کھیلوں کی صحافت کے فروغ کیلئے بھرپور عزم دہرایا