اسلام آباد (ٹی این ایس) قومی اسمبلی میں کس کا راج؟ مخصوص نشستوں نے گیم بدل دی

 
0
44

اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس) مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے بعد قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی عددی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں مجموعی ارکان کی تعداد 333 ہو چکی ہے۔
مسلم لیگ (ن) 123 نشستوں کے ساتھ ایوان میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 74 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سنی اتحاد کونسل کو 80 نشستیں ملی ہیں اور وہ ایوان میں ایک بڑی اپوزیشن قوت بن کر ابھری ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی 10 نشستیں ہیں۔
قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے تین نشستیں تاحال خالی ہیں، جن میں سے ایک نشست جمعیت علمائے اسلام کو جبکہ دو نشستیں مسلم لیگ (ن) کو دی جائیں گی۔