اسلام آباد (ٹی این ایس) اٹک میں پولیس مقابلے جرائم پیشہ افراد اور نسل در نسل جرائم کی دنیا کے بدنام زمانہ کرداروں پر لرزہ تار

 
0
58

اسلام آباد (ٹی این ایس) اٹک میں پولیس مقابلے جرائم پیشہ افراد اور نسل در نسل جرائم کی دنیا کے بدنام زمانہ کرداروں پر لرزہ تاری ۔ ضلع اٹک میں اٹک شہر ، فتح جنگ ، تھانہ نیو ایئر پورٹ ، حضرو میں میں بڑے رسہ گیروں نے بھی پیشہ ور ڈاکو وں سے ڈیرے خالی کروا لیے ۔ ڈکیٹی ، قتل ،منشیات فروشی ، قبضہ گروپ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کیلے ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خان لوھے کا چنا ثابت ھوئے ۔ قانون کی رٹ بحال ہوچکی ھے ۔ قانون شکن افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ھے ۔ پنجاب حکومت کی سماج دشمن۔ عناصر گائیڈ لائن پر اٹک میں سو فیصد عمل درآمد جاری ھے کے اٹک پولیس ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رھی ھے ائے روز جرائم پیشہ افراد ڈکیتوں قتل غارت اور اغوا کے ملازم کو پولیس مقابلوں اپنے منتقی انجام تک پہنچ رھے ھیں ۔ زرائع کا دعویٰ ھے متعدد واقعات کے بعد اب ان افراد کو اچھی طرح معلوم ھوگیا ھے پولیس اٹک سے ایسے معاشرے کے ناسوروں کے خاتمے اور عوام کو امن سکون دینے کا مکمل ارادہ کر چکی ھے جس کی وجہ سے اب اکثر رسہ گیروں کے ڈیروں پر موجود بظاہر ملازم لیکن اصل میں جرائم کیلیے افراد کو کہیں چلے جانے کیلیے بھگادیا گیا ھے بین الصوبائی ھونے والی وارداتوں میں کمی ھو چکی ھے اسلحہ لیکر دھشت پھلانے والے جرائم پیشہ افراد بھی رو پوش ہیں جنوبی پنجاب میں بتایا جاتا ھے کہ اٹک میں افغانیوں جھونپڑیوں بسنے والے جرام پیشہ افراد نے بھی شرافت کا لبادہ اوڑھ لیا ھے ضلع بھر میں اکثر بڑے سرمایہ داروں کے پاس یہ جرائم پیشہ افراد دن میں قیام ارو رات کو وارداتیں کرتے تھے اور قریبی رسہ گیروں کے ڈیروں میں روپوش ھو جاتے تھے جہا ں پولیس جاتے بھی گھبراتی تھی کیونکہ ان علاقوں میں ایسے زمیندار موجود تھے جن کا اقتد کے ساتھ کسی نہ کسی طریقہ سے تعلق ھوتا اور وہ ان کی سرپرستی کرتے
اب جب ڈی پی او سردار غیاث گل خان کی سربراہی میں پولیس ان ایکشن ھوئی ھے یہ ڈیرے نا صرف خالی ھوچکے بلکہ ان سرمایہ داروں نے ان افراد سے ٹیلی فونک رابطے بھی ختم کر دیے ہیں ضلع اٹک بھی امن کی ھوا چل پڑی ھے اور لوگ سکون کی نید سو رہے ہیں بتایا گیا ھے کہ تھانوں سے ایسے افراد لسٹیں بھی تیار ھوچکی ہیں بڑے منشیات فروش ہیں اور علاقوں میں بڑے پیمانے پر منشیات فروخت کرتے ہیں حیراں کن امر یہ ھے کہ اکثر جرائم پشیہ افراد دن وقت چھوٹا موٹا کارو بار کرتے اور رات کو وار راتیں کرتے ہیں تاکہ پتہ چلے کہ یہ لوگ جرائم چھوڑ کر شرافت کی زندگی گزار تے نظر آتے ہیں عوامی حلقوں ان کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ھوئے مزید کاروائی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ھے