اسلام آباد (ٹی این ایس)پیاس انٹرنیشنل اسپتالوں میں “آب زم زم اور عجوہ کھجور” تقسیم مہم کا آغاز — رانا عمران لطیف کی مریضوں سے خصوصی ملاقات

 
0
30

اسلام آباد (ٹی این ایس): چیئرمین پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اور معروف صحافی و اینکر پرسن رانا عمران لطیف نے ملک بھر کے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے لیے “آب زم زم اور عجوہ کھجور” تقسیم کرنے کی خصوصی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس مہم کے تحت ملک بھر کے اسپتالوں میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو آب زم زم اور کھجوریں فراہم کی جائیں گی،مہم کے پہلے مرحلے میں رانا عمران لطیف نے پولی کلینک اسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے ہمراہ موجود اہل خانہ میں آب زم زم اور عجوہ کھجوریں تقسیم کیں اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: “دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ ہم یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے اور جیسے راشن و فوڈ چیریٹی پروگرام کو ملک بھر میں پھیلا رہے ہیں، اسی طرح اس مہم کو بھی ملک بھر کے تمام اسپتالوں تک وسعت دی جا رہی یے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے شروع ہونے والی مہم پنجاب ، سندھ،بلوچستان، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اسپتالوں میں بیک وقت شروع کی گئی ہے آج سے ملک کے بڑے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو اب شفاء یعنی آب زم زم اور کھجوریں تقسیم کی جائیں گی۔رانا عمران لطیف نے اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام احباب اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:یہ وہ لوگ ہیں جو ‘دائیں ہاتھ سے دے کر بائیں کو خبر نہ ہونے دینے’ کے جذبے کے تحت انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔”
پیاس انٹرنیشنل کی یہ نئی مہم، “تیار کھانا” فوڈ چیریٹی پروگرام کے ساتھ جاری رہے گی، تاکہ ضرورت مند افراد اور بیماروں کو جسمانی و روحانی تقویت فراہم کی جا سکے