سعودی عرب میں انٹرنیٹ کال پر پابندی کاخاتمہ، واٹس ایپ اور وائبر ایپلی کیشن بند رہینگی

 
0
413

ریاض ستمبر 17 (ٹی این ایس): سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے ذریعے کال پر پابندی کے خاتمے کے باوجود واٹس ایپ اور وائبر ایپلی کیشن بند رہینگی۔سعودی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ جمعرا ت کو سمعی و بصری مفت مکالموں پر عائد پابندی اٹھائے جانے پر واٹس ایپ اور وائبر فی الوقت مستثنی ہونگے۔پتہ چلا ہے کہ انتظامی اسباب کے تحت فی الوقت واٹس ایپ اوروائبر اپیلی کیشن کے ذریعے بصری مکالمات نہیں کئے جاسکیں گے۔ ایسی تمام ایپلی کیشنز جو انتظامی تقاضے پورے کررہی ہیں ان سب پر سے پابندی اٹھ جائیگی۔
خاص طور پر فیس ٹائم پر سے پابندی اٹھے گی۔ یہ ایپل کمپنی کی ایپلی کیشن ہے۔ علاوہ ازیں اسنیپ چیٹ، اسکائپ، لائن، ٹیلیگرام، ٹینگو، میسنجر فیس بک اور گوگل کی ہینگ آٹ اور ڈو وغیرہ ایپلی کیشنز کے ذریعے سمعی و بصری مکالمے ہوسکیں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ موبائل کمپنیاں اصلاح حال کیلئے نئی پیشکشیں صارفین کو کرینگی۔ وہ آئندہ صوتی خدمات سے ملنے والی آمدنی پر مسلسل انحصار نہیں کرسکیں گی۔ موبائل کمپنیاں مستقبل میں انٹرنیٹ اور اضافی خدمات کے ذریعے آمدنی بڑھانے کاا ہتمام کرینگی۔