لاہورستمبر 17 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے این اے 120میں پولنگ کے عمل پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کاماحول بہت اچھاہے الیکشن عمل سے ہم بڑے مطمئن ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے علیم خان کے ہمراہ یونین کونسل 48کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پرکارکنوں نے ان کے ہمرزہ سیلفیاں بنوائیں۔ جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگ گھروں سے نکل کرخودووٹ ڈال رہے ہیں۔
این اے 120 میں کانٹے دارمقابلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کاماحول بہت اچھاہے الیکشن عمل سے ہم بڑے مطمئن ہیں۔ واضح رہے آج 17ستمبرکوقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاعمل جاری ہے۔این اے 120کی نشست سابق وزیراعظم نوازشریف کی سپریم کورٹ میں پاناما کیس میں نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدواربیگم کلثوم نواز، پی ٹی آئی ڈاکٹریاسمین راشداور پیپلزپارٹی کے فیصل میرسمیت دیگرامیدوارمدمقابل ہیں۔