اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈریپ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، متعدد ڈپٹی ڈائریکٹرز کے چارج تبدیل

 
0
28

اسلام آباد (ٹی این ایس) وزارت قومی صحت سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ماتحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ )نے اپنے متعدد افسران کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدامات عوامی مفاد میں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کے تبادلے اور نئی پوسٹنگ کی گئی ہے

ان میں تحریم سارہ، عبدالرشید شیخ، خالد محمود، سعدیہ مہوش، عتیق الباری، سید حکیم مسعود، عدنان شاہد اللہ، ڈاکٹر اشتیاق شفیق، مہوش جمیل بٹ، مبشر اقبال، اقرا آفتاب، ڈاکٹر نعمان یوسف، فاروق اسلم، زبیر مسعود، ضیاء اللہ، شاہد نواز، ماہم مصباح، محمد عمر لطیف، محمد طاہر وقاص، ڈاکٹر اویس احمد اور صباحت زہرا شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے سے قبل ذمہ داریوں کی باقاعدہ ہینڈنگ و ٹیکنگ اوور کو یقینی بنائیں۔یہ احکامات ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔