کراچی (ٹی این ایس) ماڑی پور ٹاؤن میں 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

 
0
55

کراچی (ٹی این ایس) کراچی ماڑی پور ٹاؤن چیئرمین ہمایوں محمد خان کی خصوصی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین آصف کوثر اور ٹاؤن میونسپل کمشنر جاوید قمر نے کی، جس میں اراکینِ کونسل، مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، منتظمین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء نے سفارشات پیش کیں جن میں جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی، روشنی کا انتظام، کنڈی مین، رنگ سلیب اور گٹر کے ڈھکن فوری طور پر نصب کرنے اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ و واٹر بورڈ کو فعال کرنے پر زور دیا گیا تاکہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کو شایانِ شان انداز میں منایا جا سکے میونسپل کمشنر جاوید قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کی خوشیاں منانا تمام مسلمانوں کے لیے سعادت کا موقع ہے اور ہم بہترین انتظامات کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وائس چیئرمین آصف کوثر نے کہا کہ یہ مہینہ نور و رحمت کا مہینہ ہے، اس کی خوشیوں کا جتنا اظہار کیا جائے وہ کم ہے