اسلام آباد (ٹی این ایس) سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں ختم ،نئے عدالتی سال کا آغاز 8ستمبر سے ہوگا، 8ستمبر سے آئینی بنچ مقدمات کی سماعت کا آغاز کرے گا،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ تشکیل ،بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔













