نئی دہلی (ٹی این ایس) ٹیرف کے سامنے جھکنے کے بجائے نئی مارکیٹوں پر توجہ دیں گے، بھارتی وزیر تجارت

 
0
42

نئی دہلی (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل نے پہلے عوامی بیان میں کہا ہے کہ بھارت جھکنے کے بجائے نئی مارکیٹوں کو حاصل کرنے پر توجہ دے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی درآمدات پر بھارتی اشیا کے لیے فیصد محصولات اس ہفتے نافذ ہو گئے ہیں، جو نئی دہلی کی روسی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری پر سزا کے طور پر لگائے گئے ہیں

، یہ اقدام ماسکو پر دبا ڈالنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ وہ یوکرین میں اپنی جنگ ختم کرے۔اس سال وائٹ ہاس میں واپسی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات کو پالیسی کے وسیع ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، جس سے عالمی تجارت میں ہلچل مچ گئی ہے۔نئی دہلی میں ایک تعمیراتی صنعت کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو بھارت ہمیشہ تیار ہے۔