وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ملاقات

 
0
523

کوئٹہ ستمبر18 (ٹی این ایس):وزیر اعلی بلوچستان نواب  ثناءاللہ خان زہری سے چیئرمین نیب  قمر  زمان  چوہدری نے پیر کے روز وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بدعنوانی کے خاتمے اور  گڈگورننس کے قیام کے ساتھ ساتھ باہمی  دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلی بلوچستان نے صوبے  سے بدعنوانی کے مکمل  خاتمے  اور گڈگورننس کے قیام کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس حوالے  سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں اس بات  سے اتفاق کیا گیا کہ بدعنوانی ترقی  کے راستے کی بہت بڑی رکاوٹ اور معاشروں کی تنزلی کی بنیاد  ثابت ہوتی ہے  جس کے  تدارک کے لیے معاشرے کے ہر  فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،وزیر اعلی نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی کاؤشوں کو سراہا جبکہ چئیرمین نیب نے بلوچستان میں شفافیت اور امن و امان کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو قابل  تحسین قرار دیا۔ڈی جی نیب بلوچستان عرفان احمد منگی بھی اس موقع پر موجود تھے۔