ہری پور (ٹی این ایس) ٹراما سنٹر ہری پور کی یکم اگست سے 31 اگست تک ٹراما سنٹر میں آنے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

 
0
20

ہری پور (ٹی این ایس) ٹراما سنٹر ہری پور کی یکم اگست سے 31 اگست تک ٹراما سنٹر میں آنے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ صرف اگست کے ماہ میں ٹراما کے اصل مریضوں کی تعداد 4456 جبکہ جنرل اوپی ڈی 16232 ہوئی اسطرح ٹراماسنٹر کی مجموعی اوپی ڈی ماہ اگست میں 20688 مریض چیک کیے گئے۔ اس حوالے انچارج ٹراما۔سنٹر ہری پور ڈاکٹر ہارون نے ایک سوال کے جواب میں گزشتہ ماہ اگست میں آنے والے مریضوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ اگست میں۔ٹراما سنٹر ہری پور میں مجموعی طور پر 924 مختلف قسم کےفریکچر کے مریضوں کے علاوہ روڈ ایکسیڈنٹ کے 1353،ایم ایل سی کے 267،پوسٹمارٹم کے 4،ایف اے آئی کے11،کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 337 مریض جبکہ سانپ کے کاٹنے کے8 مریض آئے۔ اسیطرح530 مریضوں کو ڈی ایچ کیو میں ریفر کیے گئے۔ جبکہ ایبٹ آباد صرف 110 کیس ریفر کیے گئے۔ اسی طرح ہیڈ انجری کے 63 ،گیسٹرو کے 2516،جبکہ 3190 مریضوں کے ایکسرے ،712 مریضوں کی ای سی جی، جبکہ 2772 افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔ اسطرح۔ کل ملا کر جنرل اوپی ڈی 16232، جبکہ ٹراما کہ صرف 4456 مریض آئے۔ اسی طرح ٹوٹل ایک ماہ میں 20688 مریضوں کا ٹراما سنٹر میں معائنہ اور میسر سہولیات فراہم کی گئی۔