ہری پور (ٹی این ایس) پاک جرنلسٹ ڈیفنس کونسل کے صدر سنئیر جرنلسٹ و کالم نگار ملک رضوان چوہان نے کہا ، کہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر مسلح حملے توڑ پھوڑ اور نہتے صحافیوں پر بد ترین تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کا یہ عمل ریاستی دہشت گردی ہے

 
0
24

ہری پور (ٹی این ایس) پاک جرنلسٹ ڈیفنس کونسل کے صدر سنئیر جرنلسٹ و کالم نگار ملک رضوان چوہان نے کہا ، کہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر مسلح حملے توڑ پھوڑ اور نہتے صحافیوں پر بد ترین تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کا یہ عمل ریاستی دہشت گردی ہے آج پاکستان کی صحافتی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے انھوں نے کہا کہ آج پریس کلب کی حرمت کو پامال کر کے نہ صر ف نیشنل پریس کلب پر حملہ آزادئی صحافت اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے بلکہ جمہور کی آواز دبانے کی گھٹیا کوشش ہے جسے کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا ، انھوں نے کہا ، کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی ہر حال میں عوام تک سچائی پہنچانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں ، ایسے افسوسناک واقعات سے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی انھوں نے نیشنل پریس کلب کے عہدیداران و ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس حملے میں ملوث ایک ایک کردار اور حملے کے احکامات دینے والے سرکاری عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے سخت ترین سزائیں دی جائیں اور صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکے،