صوابی (ٹی این ایس) ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کا فوری نوٹس قتل اقدام قتل کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

 
0
23

صوابی (ٹی این ایس) ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کا فوری نوٹس قتل اقدام قتل کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار ۔ چوکی کلابٹ پولیس ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی قتل و اقدامِ قتل میں مطلوب ملزم گرفتار آلۂ قتل (پستول) سمیت برآمد
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقہ کلابٹ میں سابقہ تکرار کے دوران ملزم عادل ساکن کلابٹ نے مسمی فضل کریم پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک متعلقہ پولیس کو سونپا۔
ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ٹوپی شکیل خان کی قیادت میں
ایس ایچ او ٹوپی محمد نعیم خان اور چوکی کلابٹ انچارج فضل خالق خان معہ تفتیشی ٹیم نے بھرپور کوشش کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں کے اندر ہی ملزم عادل کو آلۂ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا صوابی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرمِ عمل ہے، کسی بھی قاتل یا قانون شکن کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔